شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مس یونیورس 2023مقابلہ میں شریک تھائیحسینہ ملالہ یوسف زئی کی معترف

کراچی (پی پی آئی)عالمی سطح کے مقابلہ حسن ’مس یونیورس‘ میں دوسرے نمبر پر آنے والی تھائی لینڈ کی حسینہ شینس پالاسیوس نے فائنل راؤنڈ کے دوران انتہائی اہم سوال کے جواب میں پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا نام لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔فائنل میں نکاراگوا کی دوشیزہ کے علاوہ آسٹریلوی اور تھائی لینڈ کی حسینائیں بھی ٹاپ 3 میں شامل تھیں۔پی پی آئی کے مطابقٹاپ تھری مقابلے میں تینوں حسیناؤں سے آخری سوال پوچھا گیا جس کی بنیاد پر مس یونیورس کا انتخاب کیا گیا۔سوال یہ پوچھا گیا کہ ’اگر آپ کو ایک سال کے لیے کسی دوسری خاتون کی طرح زندگی گزارنے کا موقع ملے تو کس کا انتخاب کریں گی اور کیوں؟اس سوال کے جواب میں پہلی رنر اَپ 27 سالہ تھائی لینڈ کی ماڈل اینٹونیا پورسلڈ نے جواب دیا کہ وہ پاکستان کی سب سے کم عمر نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا انتخاب کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ’میں ملالہ یوسفزئی کا انتخاب کروں گی کیونکہ میں جانتی ہوں کہ انہوں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے کن مشکلات کا سامنا کیا ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’انہیں (ملالہ) نے خواتین کی تعلیم، ان کے حقوق، اور انہیں مضبوط کھڑا کرنے کے لیے بہت محنت کرنی پڑی اور دنیا میں ایک مثال قائم کی، اگر مجھے کسی کا انتخاب کرنا پڑا تو میں ملالہ کا نام لوں گی۔‘انٹرنیٹ صارفین نے مس تھائی لینڈ کو ان کے جواب پر خوب سراہا۔