روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران کے صاحبزادے قاسم نے اپنے کاروبار کا آغاز کردیا، جمائما کا اظہار مسرت

لندن (پی پی آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے اپنے کاروبار کا آغاز کردیا۔ قاسم نے ایک نئی ایپ لانچ کی ہے جس کا نام میفو (MIFU) مارکیٹنگ رکھا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق     عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بیٹے کی اس نئی شروعات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ چیئر کی۔ بیٹے کے ساتھ دلکش تصاویر شیئرکرنے والی جمائما نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے قاسم کو مبارکباد پیش کی۔ جمائما کا کہنا ہے کہ وہ قاسم کی جانب سے اپنے کاروبار کے ا?غاز پر بہت فخر محسوس کر رہی ہیں۔ انہوں نے پوسٹ میں میفو مارکیٹنگ کا ایکس اکاؤنٹ بھی بتایا۔ میفو مارکیٹینگ دراصل فری لانسرز کیلئے بنایا گیا ایک پلیٹ فارم ہے جس کے تحت وہ نینو، مائیکرو اورمیکرو لیول پر معقول آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس پلیٹ فارم سے کوئی بھی فری لانسربڑے یا چھوٹے پیمانے پر اپنے کانٹینٹ سے رقم کما سکتا ہے، اس کے لیے یہ معنی نہیں رکھتا کہ فالوورز کی تعداد کتنی ہے۔  قاسم کی اس ایپ کی جانب سے صارفین کو بتایا گیا ہے کہ فری لانسرز بغیر کسی پریشانی کے اپنا کانٹینٹ مونیٹائز کرسکتے ہیں۔پیسے کمانے کیلئے یہ ضروری نہیں ہے کہ فری لانسرز کے پاس اچھے خاصے فالوورزہوں۔ خواہشمند بس ایپ ڈاؤن لوڈ کریں،لاگ ان کر کیاپنی پروفائل تشکیل دیں، کانٹیٹ شیئر کریں اور آمدنی حاصل کریں۔