متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا خدشہ، عالمی بینک نے مخالفت کردی

اسلام آباد (پی  پی آئی) ملک میں بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔  ماہانہ بنیادوں پر بجلی  کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کردی گئی، اس مقصد کے لیے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کی ہے،  ادھر عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کی ہے  پی پی آئی کے مطابق درخواست منظور ہونے کے بعد اضافے کی صورت میں صارفین پر 40 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔بتایا گیا ہے کہ اس درخواست کے ذریعے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے،ادھر عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کی ہے، عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے پاکستان کے بہتر مستقبل کے حوالے سے عالمی بینک کے پالیسی نوٹ کے اجرا سے متعلق منعقدہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ بجلی کے لائن لاسزکو کم کیا جائے۔