پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق ریکارڈ طلبی کی درخواست خارج

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔ لاہور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی نے اعتراض شدہ درخواست پر سماعت کی۔پی پی آئی کے مطابق وکیل درخواست گزار نے کہاکہ  میری اس درخواست پر اعتراض لگا تھا،میں نے دلائل دیئے، فاضل جج نے اعتراض دور کردیا، یونین کونسل کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی ہوئی۔عدالت نے کہاکہ طلاق نامہ، عدت پر اعتراض صرف فیملی ممبران کر سکتے ہیں،آپ کو بشریٰ بی بی کی عدت پوری نہ ہونے کا کیسے پتہ ہے؟وکیل درخواستگزار نے جواب دیا کہ میں نے خبروں میں سنا ہے،جسٹس علی باقر نجفی نے کہاکہ آپ نے خبریں دھیان سے نہیں سنی ہوں گی،عدالت نے کہاکہ آپ طلاق نامہ کیسے چیلنج کر سکتے ہیں، یہ فیملی ممبران کا حق ہے،عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔