سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سائفر کیس میں عمران اور شاہ محمود قریشی پر پر فردجرم کیلئے 12 دسمبر کی تاریخ مقرر

راولپنڈی(پی پی آئی)خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں سربراہ پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردجرم کیلئے 12 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق سائفرکیس کی سماعت ہوئی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔سربراہ پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلا، اہل خانہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے جبکہ ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی،رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔پی پی آئی کے مطابق     سربراہ پی ٹی آئی کے وکیل عثمان گل کے تاخیر سے آنے پر سماعت میں بھی تاخیر ہوئی، جس پر پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت وقت پرشروع کی جائے اور گواہان کو بھی عدالت پیش کیاجائے گا تو جج نے کہا کہ دونوں فریق باہمی مشاورت سے ایک وقت مقرر کرلیں۔پی ٹی آئی وکلاکی جانب سے انٹرنیشنل میڈیا کو کمرہ عدالت تک رسائی نہ ملنے کی شکایت کی ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کے تاخیر سے آنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ گھنٹے سے میں انتظار کر رہا ہوں وکیل پہنچے نہیں، ایڈوکیٹ عثمان گل نے جج سے مکالمے میں بتایا کہ دھند کی وجہ سے عدالت تاخیر سے پہنچا۔پی پی آئی کے مطابق     شاہ محمود قریشی نے عدالت سے استدعا کی آئندہ سماعت 9بجے شروع کریں، جس پر جج نے کہا کہ آپ اپنے وکلاکو کہیں جلدی آئیں تو سماعت جلدی شروع ہو جائے گی۔خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں سربراہ پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردجرم کیلئے 12 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی۔