کرسچین اسٹڈی سینٹر کے زیر اہتمام سندھ میں کمپوزٹ ہیریٹیج اور امن سازی پر 2 روزہ تربیتی پروگرام منعقد

سندھ بھر میں 25 سے زائد ہیٹ ریلیف کیمپ قائم ،ٹھنڈا پانی، او آر ایس، شربت، اور ابتدائی طبی امداد کا انتظام

بیرونی قرضوں کے مسئلے پر فوری طور پر قومی سیاسی مکالمہ شروع کیا جائے:پی ڈی پی

ڈپلومیسی، سیکورٹی-معرکہ حق میں کامیابی سے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا، سردار مسعود

کراچی کلفٹن غازی مزار کے قریب سے ملنے والی نعش اسپتال منتقل

شہید بینظیر آباد میں پولیس کی چشم پوشی کے باعث منشیات کا دھندا بلا خوف و خطر جاری

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

افغانستان اسمگلنگ کی وجہ سے چینی کے بعد گڑ کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ

کراچی (پی پی آئی)مہنگائی میں مسلسل اضافے کے زیراثر چینی کے بعد گڑ کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور میں ایک سال کے دوران گڑ کی فی بوری کی قیمت میں 5 ہزار روپے تک اضافہ ہوا جس کے بعد 78 کلو کی گڑ بوری اب 13 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگ گئی۔ پی پی آئی کے مطابق  کراچی میں بھی  گڑ کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے گزشتہ سال 8 ہزار میں ملنے والی گڑ کی 78 کلو بوری کی قیمت 13 ہزار روپے تک پہنچنے پر شہریوں نے کہا کہ اب گڑ کا استعمال ہی چھوڑنا پڑے گا۔گڑ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ڈیلرز بھی پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ گنے کی پیدوار میں کمی اور افغانستان جانے کی وجہ سے گڑ کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں اور دکانداروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ گڑ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔