سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف کارروائیوں کے دوران ستائیس دہشت گرد ہلاک  

 

ٓراولپینڈی(پی پی آئی)ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف کارروائیوں کے دوران ستائیس دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔پا ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق درہ زندہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا ایک ٹھکانہ تباہ کیا گیا اور سترہ دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔ خفیہ اطلاع پر کلاچی کے علاقے میں کی گئی ایک کارروائی میں ہمارے فوجیوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد جہنم رسید ہوگئے۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں دھرتی کے دو سپوتوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔علاقے میں مزید دہشت گردوں کاصفایا کرنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں جبکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جانبازوں کی ایسی پرقربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔