کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان تمام بین الاقوامی فورموں پر تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرے گا، طاہر محمود اشرفی

ٓاسلام آباد(پی پی آئی)مذہبی ہم آہنگی اور اسلامی ممالک کیلئے نمائند ہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی تعاون تنظیم سمیت تمام بین الاقوامی فورموں پر تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرے گا۔انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے بارے میں بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ ناقابل قبول ہے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں پرعملدرآمد میں مضمر ہے۔نمائندہ خصوصی نے حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تعاون سے ملک بھر میں مناسک ج کی ادائیگی کے بارے میں مہم چلانے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سکیم کے تحت حج کے اخراجات میں ایک لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔