جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

  حیدرآبادمین ڈویزنل ڈائگنوسٹ اینڈ ریسرچ پولٹری لیبارٹری کا افتتاح

  حیدرآباد(پی پی آئی) صوبائی سیکریٹری لائیو اسٹاک اینڈ فشریز ڈاکٹر حفیظ احمد سیال آج اینیمل ہسبنڈری ہسپتال حسین آباد حیدرآباد کے ایک روزہ دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے ڈویزنل ڈائگنوسٹ اینڈ ریسرچ پولٹری لیبارٹری اور ہچری لیبارٹری کا ربن کاٹ کر باقائدہ افتتاح کیا- صوبائی سیکریٹری نے اینیمل ہسبینڈری آفس کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیااور آفس کے احاطے میں پودا لگایا اور دعا کی- بعدازاں انہیں سندھ کا روایتی تحفہ سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی -اس موقع پر صوبائی سیکریٹری نے محکمے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں اور کہا کہ مجھے یہاں آکر لیبارٹریز کا افتتاح کرتے ہوئے بہت خوشی ہوئی ہے – بعد میں متعلقہ افسران نے صوبائی سیکریٹری کو لیبارٹری کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ اس لیبارٹری کا آج باقاعدہ افتتاح ہوا ہے اور ہم یہاں پیتھرالوجی میں مختلف ٹیسٹیں کرتے ہیں اس کے بعد سی ایس ٹیسٹ کرتے ہیں تاکہ ہمیں معلوم ہو کہ ان بیکٹریاپر کونسی اینٹی بائیٹک اثرانداز ہوتی ہے – علاوہ ازیں ہم پانی کے ٹیسٹ بھی کرتے ہیں – اس موقع پر صوبائی سیکریٹری کو لیبارٹری میں تجرباتی سیمپل کا بھی معائنہ کرایا گیا- دورے کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی آر این سندھ داکٹر منور علی راجپوت، ڈائریکٹرڈاکٹرکبیر الدین شیخ،پروجیکٹ ڈائریکٹر سید افتخار حسین شاہ اور دیگر افسران و عملہ موجود تھا –