بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد میں شدید دھند، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار، دیگر کا شیڈول متاثر

 اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد میں شدید دھند کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ دیگر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر روانگی اور آمد والی زیادہ تر پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، رات سے اب تک تقریباً تمام پروازوں کو تاخیر کا سامنا رہا۔ پی پی آئی کے مطابق کراچی سے لاہور، کراچی سے اسلام آباد، لاہور سے کراچی اور اسلام آباد سے کراچی کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں، ایئرپورٹ پر دھند کی صورتحال بہتر ہونے پر پروازوں کا شیڈول بحال ہو جائے گا، مسافر ایئرپورٹ آمد سے قبل ہیلپ لائن سے پروازوں کی آمد اور روانگی کنفرم کریں۔