پشاور (پی پی آئی) ایف آئی اے نے گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کے دھندے میں ملوث گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری کے بعد اس مکروہ دھندے میں ملوث ڈاکٹروں، ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے ہیں اور کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پرائیوٹ ہسپتالوں میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کرتے ہیں، گرفتار ملزم کے موبائل فون سے ڈونرز کے حوالے سے بھی اہم معلومات حاصل کر لی گئی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ایف آئی اے نے پشاور میں کوہاٹ روڈ پر گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کے دھندے میں ملوث بین الصوبائی گروہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ شعیب کو جو ٹیکنیشن ہے اور خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتا ہے حراست میں لیا تھا جس کے انکشافات کی روشنی میں مزید کارروائی جای ہے۔