شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پے پال جلد ہی پاکستان میں خدمات شروع کرے گا:عمر سیف

اسلام آباد(پی پی آئی)انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات کے نگران وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ حکومت نے فری لانسرز کے دیرینہ مطالبے پر پاکستان میں بیرون ملک سے رقوم منگوانے کی اجازت دی ہے۔وفاقی وزیر نے ایک ویڈیو بیان میں کہاکہ بین الاقوامی کمپنی پے پال فری لانسرز کو ڈیجیٹل مواصلات کے ذریعے اپنے اکاؤنٹس میں بیرون ملک سے بھیجی گئی رقوم وصول کرنے کی سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے قومی خلائی پالیسی کی بھی منظوری دی ہے جس میں نجی شعبے کی کمپنیوں کو پاکستان میں مواصلاتی خدمات کیلئے زیریں مدار والے مصنوعی سیارے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت دو ارب روپے سے ایک بڑا پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ شروع کررہی ہے تاکہ کاروبار کی مہارتیں سیکھنے کیلئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔