کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 منفرد  اسلوب کے شاعر محسن نقوی کی27ویں برسی منائی گئی

لاہور(پی پی آئی) ادب کی دنیا میں منفرد مقام رکھنے والے شاعر محسن نقوی کو دنیا سے رخصت ہوئے 27 برس بیت گئے۔ ان کے مداحوں ان کی برسی پر تقاریب کا اہتمام کیا اور ان کی یاد منائی۔ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کر دے،،،، تنہائی کے لمحوں میں کبھی رو بھی لیا کر،،،، عشق، وصال، ہجر، فراق، تنہائی اور درد کے شاعر محسن نقوی 5 مئی 1947کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے، ان کا پورا نام سید غلام عباس تھا، محسن نقوی کی رومانوی شاعری نوجوانوں میں بھی خاصی مقبول تھی وہ شاعری کے علاوہ مرثیہ نگاری میں بھی مہارت رکھتے تھے۔، ان کی تصانیف میں بند قبا، عذاب دید، خیمہ جان، برگ صحرا، طلوع اشک اور دیگر شامل ہیں، ان کی کئی غزلیں اور نظمیں آج بھی زبان زد عام ہیں اور اردو ادب کا سرمایہ سمجھی جاتی ہیں، وہ 15 جنوری 1996کو انتقال کر گئے تاہم شاعری کی صورت میں اس کی روشنی ہمیشہ زندہ رہے گی۔