اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فواد چودھری کیخلاف جہلم میں ترقیاتی منصوبوں میں خوردبرد کیس کی سماعت کی، سابق وزیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا۔فواد چودھری کے وکیل نے ان کیلئے جیل میں بی کلاس سہولیات کی استدعا کرتے ہوئے ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست دائر کی۔ پی پی آئی کے مطابق عدالت نے سابق وزیر فوادچودھری کی بی کلاس کی سہولیات کے حوالے سے درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔