کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ ہائی کورٹ سے فہمیدہ اور ذوالفقار مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت

کراچی(پی پی آئی)سندھ ہائی کورٹ نے جی ڈی اے کے رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ پی پی آئی کے مطابق سابق وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے این اے 223 بدین،پی ایس 70، پی ایس71، پی ایس 72 سے کاغذات مسترد ہوئے تھے ایپلٹ ٹریبونل نے بھی اپیلیں مسترد کر دی تھیں۔ریٹرننگ افسران اور الیکشن ٹریبونل نے دونوں کے کاغذات نامزدگی بینک ڈیفالٹر ہونے کے الزام پر مسترد کیے تھے۔دونوں امیدواروں نے ریٹرننگ افسران اور الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔تاہم عدالت نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کی آئینی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔