پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ

اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے،مزید 647 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 25 جنوری کو مزید 647 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 186 مرد، 145 خواتین اور 316 بچے شامل ہیں، پی پی آئی کے مطابق افغانستان روانگی کیلئے 54 گاڑیوں میں 83 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 25 جنوری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 75 ہزار 603 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔