شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلاول بھٹو زرداری یکم فروری کو خضدار پہنچیں گے

خضدار(پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری یکم فروری کو خضدار پہنچیں گے۔ ان کے دورہ خضدار کی تیاریوں کے حوالے سے  ایک اجلاس خلق جھالاوان خضدار میں نواب ثنا اللہ زہری کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواب ثنا اللہ زہری نے کہا کہ اہل جھالاوان یکم فروری کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی استقبال کریں گے جو میری دعوت پر تشریف لا رہے ہیں، جھالاوان روایات پیاراور محبت کی سرزمین ہے یہاں کے عوام اپنے مہمان کا بھرپور استقبال اور جلسے میں شریک ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹونے میرے والد مرحوم سردار دودا خان زہری کی دعوت پر خضدار کا دورہ کیا تھا اب بھٹو شہیدکا نواسہ میری دعوت پر اہل جھالاوان کا مہمان بن کر آرہا ہے۔