متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت کا یوم جمہوریہ،محض ڈھکوسلہ،عالمی برادری بھارتی مظالم رکوائے:مشعال ملک

اسلام آباد (پی پی آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کا یوم جمہوریہ،محض ڈھکوسلہ ہے،عالمی برادری  مظلوم کشمیریوں پربھارتی مظالم رکوائے کیونکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کے حصول کے لیے قابض افواج کے مظالم کو برداشت کر رہے ہیں، پاکستان خطے کی مظلوم آبادی کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ پی پی آئی کے مطابق  ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے غیر قانونی مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں عالمی سطح پر آگاہی پھیلانے میں کشمیری تارکین وطن کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔