کراچی(پی پی آئی) ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری نے انتخابات کے بعد آنے والی حکومت کے لیے ایک پالیسی روڈ میپ تیار کیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق روڈ میپ میں 2029 تک ٹیکسٹائل کی برآمدات کو 50 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف بنایا گیا ہے اور مسابقتی تجارتی دو طرفہ کنٹریکٹس مارکیٹ (سی ٹی بی سی ایم) کو چلاتے ہوئے اور صنعتی صارفین کے لیے شمسی نیٹ میٹرنگ کی حد کو 1 ایم ڈبلیو سے 5 ایم ڈبلیو تک بڑھاتے ہوئے 1.5-1 سینٹ فی یونٹ کے وہیلنگ چارج کے ساتھ بی ٹو بی پاور کنٹریکٹس کو یقینی بنانے کے لیے مستقبل کے نظام پر زور دیا ہے۔
Next Post
صحافی،سوشل میڈیاصارفین اداروں کی تضحیک سے گریز کریں،وزیراطلاعات
Sun Jan 28 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) اطلاعات و نشریات کے نگران وزیر مرتضیٰ سولنگی نے صحافیوں اور سوشل میڈیا پر سرگرم افراد پر زور دیا ہے کہ وہ تہذیب کے دائرے میں رہ کر تنقید کریں اور اداروں کی توہین سے گریز کریں۔انہوں نے اتوار کے روز شام اسلام آباد میں ایک […]
