اسلام آباد(پی پی آئی)یورپی یونین نے پاکستان کو مزید 30 ارب روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان گرانٹ کے 5 معاہدے طے پا گئے، یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اور سیکرٹری اقتصادی امور نے معاہدوں پر دستخط کئے۔اعلامیہ کے مطابق گرانٹ کا مقصد سیلاب کے بعد کی صورتحال میں پاکستان کی معاونت ہے، پی پی آئی کے مطابق یورپی یونین کی سیلاب سے متعلق مجموعی معاونت 930 ملین یورو سے زیادہ ہوجائے گی۔
Next Post
کراچی میں بہادر آباد چار مینار چورنگی پرپولیس مقابلہ، ایک زخمی سمیت 2 ڈاکو گرفتار
Mon Jan 29 , 2024
کراچی(پی پی آئی)بہادر آباد چار مینار چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت2ڈاکو گرفتار کرلیے گئے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اپنے ساتھیوں کے ساتھ کار میں سوار تھے، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کا اے ایس آئی بھی زخمی ہوا، زخمی اے ایس آئی علی اکبر ملاح […]
