جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ا لیکشن کمیشن بتائے کہ الیکشن کے نام پر کیا مذاق کیا جارہا ہے: حافظ نعیم الرحمان

کراچی(پی پی آئی) جماعت اسلامی کراچی  کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ موبائل فون سروسز بند کردی گئی ہے، یہ بد ترین صورتحال ہے۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ نجی کمپنیوں کے چوکیداروں اور ڈرائیوروں کو پریزائنڈنگ افسران بنادیا گیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے بتایا کہ مختلف جگہ سے خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ عملہ رکشے میں سامان لے کر پہنچ رہا ہے، اکثر مقامات میں سامان موجود ہے لیکن عملہ موجود نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بتائے کہ الیکشن کے نام پر کیا مذاق کیا جارہا ہے۔