قومی وصوبائی اسمبلیوں کے تین حلقوں کے 53پولنگ سٹیشنوں پر جمعرات کو دوبارہ پولنگ ہوگی

اسالام آباد(پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے جمعرات کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تین حلقوں کے تریپن پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرانے کی ہدایت کی ہے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق کمیشن نے انتخابی سامان کے ضیاع کی وجہ سے این اے اٹھاسی خوشاب، پی ایس اٹھارہ گھوٹکی ون اور پی کے نوے کوہاٹ ون کے نتائج روک لئے ہیں۔ان حلقوں کے نتائج کا اعلان رواں ماہ کی پندرہ تاریخ کے بعد کیا جائے گا۔کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں ہجوم کی طرف سے انتخابی سامان کو جلانے کے بعد این اے اٹھاسی کے چھبیس پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا۔کمیشن نے گھوٹکی کے دوپولنگ سٹیشنوں پر نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے انتخابی مواد چھیننے اور توڑپھوڑ کے باعث دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے جبکہ پی کے۔نوے کے پچیس پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا ہے۔

Next Post

آٹھ فروری کو چھ کروڑ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، فافن

Sun Feb 11 , 2024
اسالام آباد(پی پی آئی)آٹھ فروری کو اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنے کے لئے چھ کروڑ کے قریب ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق گیارہ لاکھ سے زائد الیکشن حکام نے انتخابی فرائض سرانجام دیئے۔اس کے علاوہ امن […]