جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں الیکشنز کے دوران ہونے والا زہریلا پروپیگنڈا بے نقاب

اسالام آباد(پی پی آئی)پاکستان میں الیکشنز کے دوران ہونے والا زہریلا پروپیگنڈا اور الیکشن ڈیوٹی پر تعینات آرمی ڈپلوائمنٹ سے متعلق من گھڑت اور مذموم سیاسی پروپیگنڈا بے نقاب۔الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وزارت داخلہ کے نوٹیفکشن کے مطابق آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ٹروپس الیکشن کا عمل مکمل ہونے تک آر اوز کے دفاتر کے باہر سیکیورٹی دینے کے پابند ہیں۔اس ڈپلوائمنٹ کا مقصد الیکشن کے حساس عمل کے دوران الیکشن کمیشن اور آراوز کے دفاتر کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔سیکورٹی کے لئے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ٹروپس آراوز کے دفاتر کے باہر تعینات ہیں اور الیکشن پروسیس کے ساتھ انکا کوئی تعلق نہیں وہ صرف آراوز کے دفاتر کی بیرونی سیکورٹی کے لیے تعینات ہیں لیکن چند شر پسند سیاسی عناصر آراوز کے دفاتر کے باہر اپنے سپورٹرز کو اکٹھا کر کے اب بھی لا اینڈ آرڈر اور ہنگامہ آرائی کی صورت حال پیدا کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں تاکہ اِس سے سیاسی من پسند فائدہ حاصل کیا جا سکے۔قانون کے مطابق جب تک وزارت داخلہ اور الیکشن کمیشن کے حکام کو سیکورٹی تھریٹ رہے گا، سیکورٹی فورسز ان جگہوں پر جہاں یہ خطرہ موجود ہے، تعینات رہیں گیا۔اپنے چند شر پسند سپورٹرز کو ورغلا کر آراوز کے دفاتر کا سیاسی گھیرا قانون کی سخت خلاف ورزی ہے جسکا مقصد مذموم سیاسی فائدے کے علاہ کچھ نہیں لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے یہی شر پسند سیاسی لیڈرز اور اِنکے سپورٹرز آراوز کے دفاتر کے باہر تعینات ٹروپس کو اشتعال دلانے اور ہنگامہ آرائی کی ویڈیوز ریکارڈ کر کے بعد میں سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہیں۔اِسی طرح 8 فروری سے آج تک مختلف نامی اور بے نامی پروپیگنڈا اکاؤنٹس ملک میں مسلسل انتشار اور ہیجان برپا کیے ہوئے ہیں جھوٹ، پروپیگنڈا اور ڈس انفارمیشن پھیلا کر اِن ملک دشمن عناصر کا مقصد پاکستان میں انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔اِس پاکستان دشمن پروپیگنڈا اور ڈس انفارمیشن کمپین میں ملک سے باہر بیٹھے بگھوڑے یوٹیوبرز سر فہرست ہیں ایسے شر پسند عناصر جو سوشل میڈیا پر اِس گھٹیا اور جھوٹے پروپیگنڈا میں مصروف ہیں، کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق سخت تادیبی کاروائی کے لئے متعلقہ اداروں نے کام شروع کر دیا ہے۔ عوام سے توقع کی جاتی ہے کے وہ اِن مفاد پرستوں کے ہاتھوں استعمال نہیں ہون گے اور آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔