شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پوسٹل بیلٹ پیپر کے ذریعے حاصل کردہ ووٹوں کی گنتی کیلئے امیدواران مدعو

اسالام آباد(پی پی آئی)پوسٹل بیلٹ پیپرز کے ذریعے حاصل کردہ ووٹوں کی گنتی کیلئے ریٹرننگ افسران نے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو مدعو کر لیا۔الیکشن ایکٹ کے مطابق پوسٹل بیلٹ پیپر کے ذریعے حاصل کردہ ووٹوں کی گنتی کیلئے ہر حلقے کا ریٹرننگ افسر پوسٹل بیلٹ کے حوالے سے امیدواروں کو تحریری طور پر تاریخ اور وقت سے آگاہ کرتا ہے، غیر حتمی انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد پوسٹل بیلٹ پیپرز کو بھی مجموعی ووٹوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ایکٹ کے مطابق پوسٹل بیلٹ پیپرز کے سربمہر لفافے حلقے کے امیدوار یا ان کے نمائندوں کی موجودگی میں کھولے جاتے ہیں، پوسٹل بیلٹ سے حاصل کردہ ووٹوں کو امیدواروں کے ووٹوں میں شامل کیا جائے گا۔ریٹرننگ افسران پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد فارم 48 کے ذریعے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنے کے پابند ہیں، کم مارجن والے حلقوں میں پوسٹل بیلٹ فیصلہ کن ہوسکتا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے 4 لاکھ 49 ہزار 287 پوسٹل بیلٹ پیپرز کی درخواستیں موصول ہوئیں، قومی اسمبلی کیلئے 2 لاکھ 6 ہزار 533 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کیلئے 2 لاکھ 42 ہزار 754 درخواستیں دی گئیں۔ای سی پی کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کیلئے 74 ہزار 274 اور سندھ اسمبلی کیلئے 26 ہزار 649 درخواستیں ملیں، خیبرپختونخوا سے سب سے زیادہ 81 ہزار 282 درخواستیں دی گئیں جبکہ بلوچستان سے 60 ہزار 550 درخواستیں موصول ہوئیں۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق متعلقہ ریٹرننگ افسران نے پوسٹل بیلٹ پیپرز درخواست گزار ووٹرز کو بھجوائے، ووٹ بذریعہ ڈاک حق رائے دہی استعمال کرنے والوں میں جیلوں کے قیدی بھی شامل ہیں۔