شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انتخابات میں عوام نے ن لیگ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا: عظمیٰ بخاری

لاہور(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ انتخابات میں عوام نے ن لیگ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آزاد امیدوار پارٹی نہیں ہوتے، مسلم لیگ ن پارٹی ہے، آزاد امیدوار بڑی تعداد میں مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ ن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ترقی کے ایجنڈے کو ووٹ دیا، مسلم لیگ ن اکثریتی جماعت بن کر ابھری ہے، تحریک فساد کیخلاف ساڑھے 4 کروڑ ووٹ پڑا۔عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن والے دن پورے ملک میں وائی فائی چل رہا تھا، جعلی فارم 47 سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن جھوٹ اور فساد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔