پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نوازشریف وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر، ن لیگ میں سوگ

اسلام آباد(پی پی آئی) پیپلز پارٹی کی مدد سے حکومت سازی  میں ن لیگ کے قائد نوازشریف کی بجائے صدرشہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ لیگی کارکنوں ’کی ایک بہت بڑی تعداد سمیت کئی اہم پارٹی رہنماؤں کو بھی پسند نہیں آیا ہے۔ردعمل آنے کے بعد ن لیگ کے آفیشل ٹوئیٹر ہینڈل سے ایک گھنٹے میں نواز شریف کی تصاویر پر مبنی چار پوسٹیں لگائی گئیں جن میں کہا گیا کہ نواز شریف پاکستان کے ’واحد لیڈر‘ ہیں جنہوں نے اس ملک کی حقیقی خدمت کی۔تاہم مسلم لیگ ن کے ورکرز پارٹی قیادت کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں تو خود اہم پارٹی رہنماؤں میں بھی اس فیصلے کے حوالے سے خاصی مایوسی پائی جاتی ہے۔کئی مایوس کارکنوں نے اپنے جذبات کا اظہارکرتے ہوئے پارٹی ہی چھوڑنے کا اعلان کرڈالا۔ پی پی آئی کے مطابق  ذرائع ابلاغ میں بھی اس فیصلے کو کڑی کسوٹی پر پرکھا جارہا ہے، کئی معروف صحافیوں نے اس فیصلے پر مسلم لیگ ن کو آڑے ہاتھوں لیاہے۔