ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پلاٹوں کی غلط الاٹمنٹ؛سی ڈی اے آفیسر ضمانت خارج ہونے پرگرفتار

اسلام آباد(پی پی آئی)سی ڈی اے افسران کے خلاف پلاٹوں کی غلط الاٹمنٹ پر ڈی جی لینڈ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) افنان عالم  ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  سی ڈی اے افسران کے خلاف پلاٹوں کی غلط الاٹمنٹ پر ایف آئی اے میں درج مقدمہ کے معاملے پر سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمندنے کیس پرسماعت کی۔ پی پی آئی کے مطابق  افنان عالم  کے وکیل نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ مجھے دوران انکوائری کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیانہ بلایا گیا،میں نے اخبار میں پڑھا مجھے بلایا ہی نہیں گیا۔ افنان عالم کا کہنا ے کہ میں سرکاری ملازم ہوں بغیر اجازت ملک سے باہر بھی نہیں جا سکتا،میرے وقت میں صرف پلاٹس کی بیلٹنگ ہوئی میں الاٹمنٹ میں شامل نہیں تھاپراسکیوٹر نے کہا کہ افنان عالم  سے مزید تفتیش کرنی ہے،ان کے دور میں پلاٹس کی الاٹمنٹ ہوئی،62 پلاٹس غلط الاٹ کئے گئے ہیں اور 11 پلاٹس کسی اور کو الاٹ کر دئیے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر  درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی،درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ایف آئی اے حکام نے افنان عالم کو اپنی تحویل میں لے لیا۔