ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اے این ایف کا کریک ڈاؤن،خاتون سمیت2منشیات فروش گرفتار

کراچی(پی پی آئی)اے این ایف کے کریک ڈاؤن کے دوران 9 کارروائیوں میں 122 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت ایک ملزم گرفتار کرلیا۔ پی پی آئی کے مطابق  لاہور ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 2 کلو آئس برآمد ہوئی،راولپنڈی کوریئر آفس میں تھائی لینڈ اور برطانیہ سے بھیجے گئے دو پارسلوں سے 660 گرام ویڈ پکڑی گئی۔اے این ایف کی ٹیموں نے پسنی روڈ تربت سے 99 کلو چرس پکڑ لی جبکہ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب خاتون سے 1 کلو چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کارخانو مارکیٹ پشاور میں کوریئر آفس سے میر پور خاص بھیجے جانے والے پارسل سے 800 گرام آئس برآمد ہوئی، زخہ خیل خیبر سے دو مختلف کارروائیوں میں 17کلو چرس پکڑی گئی۔اے این ایف کی ٹیم نے ڈیرہ اسماعیل خان سے 1 کلو چرس برآمد ہونے پر ملزم گرفتار کرلیا، ملزموں کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔