آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری سے راستے مسدود، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

مظفر آباد/ آزاد کشمیر(پی پی آئی) آزاد کشمیر  کے پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث سڑکوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق آزاد کشمیر کے  نیلم، حویلی اضلاع میں بارش اورحالیہ برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں، جن کی بحالی کیلئے عملہ مصروف  ہے۔۔