ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم کا ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات کام کرنے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد(پی پی آئی)سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاو ل بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے گزشتہ رات اسلام آباد میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کو یقین دہانی کرائی کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور اقتصادی استحکام کے لئے حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر اعظم نے اللہ تعالیٰ اور عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں ایک بار پھر پاکستان کی خدمت کا موقع دیا۔ انہوں نے اتحادی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے قائد ایوان بننے میں ان کا ساتھ دیا۔ وزیر اعظم نیپاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔