پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم کامبارکبادکے پیغامات بھیجنے والے عالمی رہنماؤں سے اظہارتشکر

اسلام آباد(پی پی آ ئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے ان عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے انہیں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر متعدد پوسٹ میں انہوں نے بطور وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغام پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکبادی خط پر کرغزستان کے صدر صدیر زاپروف کا بھی شکریہ ادا کیا۔مزید برآں وزیراعظم نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے مبارکباد کے پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کا ہمیشہ پاکستان کا مخلص دوست رہنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط تعلقات کے قیام کے خواہاں ہیں۔شہباز شریف نے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دینے پر آذربائیجان، ازبکستان، قازخستان اور ترکمانستان کے رہنماؤں کا بھی شکریہ ادا کیا۔