کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فطرہ  اورفدیہ کی رقم 300روپے فی کس، کفارہ 60مساکین کو 2وقت کھانا کھلانا

کراچی(پی پی آئی)سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ فطرانہ کی رقم اس سال 300روپے فی کس ہے،مفتی منیب الرحمان نے فطرہ،فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کردیا، اہل ثروت مالی حیثیت کے مطابق فطرہ، فدیہ اور کفّارہ اداکریں۔ پی پی آئی کے مطابق اپنے ایک بیان میں مفتی الرحمان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں صدقہ فطر اورفدیے کی کم ازکم مقدار300روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔گندم کا آٹا 2کلو فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 300روپے ہوگا۔جو کا آٹاچارکلو فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 600روپے ہوگا جبکہ کھجور چار کلو فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 2400روپے اسی طرح کشمش چارکلوفطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 4400روپے ہوگا۔مفتی منیب الرحمان نے مزید بتایا کہ روزہ توڑنے کا کفارہ 60مساکین کو 2وقت کا کھانا کھلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فطرہ، فدیہ اور کفارات کی کم از کم مقدار ہے۔صاحب حیثیت لوگ اپنی استطاعت کے مطابق اس سے زیادہ بھی ادا کرسکتے ہیں۔