کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 ملک کی ایک لاکھ 28 ہزار کچی آبادیوں اور 60 ہزار گوٹھوں کے مکینوں کو سہولتیں فراہم کریں گے: شہباز شریف

کراچی(پی پی آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر کے علما مشائخ کی نمائندہ تنظیم علمامشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے مرکزی چئیر مین اورآستانہ عالیہ بھیج پیرجٹا کے سجادہ نشیں سفیرامن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی کی جانب سے دوسری باروزیر اعظم پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکبادکے پیغام اور ملکی موجودہ سیاسی، معاشی اورمعاشرتی صورت حال کے علاوہ مملکت پاکستان کے اسلامی کردار، سیاسی، معاشرتی، ریاستی، سماجی اور تہذیبی وجود کو لاحق حقیقی خطرات کے حوالے سے تشویش کا اظہار و تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان پر غور اور انھیں قابل عمل بنانے کا یقین دلایا ہے۔انھوں نے ملک میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت، قومی سلامتی کے خلاف بیرونی قوتوں کے بڑھتے اثرات، سیاسی محاذ پرنا شائستگی، عدم برداشت کے رویوں پر تشویش اورانتہا پسندی، عدم رواداری اور فرقہ واریت،صوبائی عصبیت  کے خاتمہ کی کوشوں کے فروغ میں علمامشائخ فیڈریشن آف پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی تاکہ ہر فرد اعتدال، برداشت اور شفقت و رحمت کا پیکر  نظر آئے۔باالخصوص  مذہبی مسالک کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے لئے شیعہ، سنی دیوبندی،بریلوی،اہلحدیث،علماو مشائخ اکابرین ملت سے رابطہ کو ضروری قرار دیا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر کے علما مشائخ کی نمائندہ تنظیم علمامشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے مرکزی چئیر مین اورآستانہ عالیہ بھیج پیرجٹا کے سجادہ نشیں سفیرامن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی کے خط کے جواب میں توقع ظاہر کی کہ علمامشائخ وحدت امت کی طاقت سے ان سازشوں کوناکام بنائیں گے۔نیز یقین دلایا کہ موسم گرما میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے صورتحال بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات عمل میں لائے جائیں گے،  وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر کی ایک لاکھ 28 ہزار کچی آبادیوں اور 60 ہزار گوٹھوں کے مکینوں کو سہولتوں کی فراہمی میں کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔