بشام میں گاڑی پر حملہ5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک،کئی زخمی

شانگلہ(پی پی آئی) خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی کانوائے پر حملے میں پانچ چینی انجینئرز سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی گنڈا پور نے بتایا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونیوالے پانچ غیرملکی  باشندے ہیں جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، حملہ خودکش معلوم ہوتا  ہے تاہم اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ڈی آئی جی مالاکنڈ کا کہنا ہے کہ  واقعہ کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، مسافرگاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے جسے دیگر زخمیوں کے ساتھ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق مسافر گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جارہی تھی کہ یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سینیٹر طلحہ محمود کی فضل الرحمان سے راہیں جدا، پیپلزپارٹی میں شامل

Tue Mar 26 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر طلحہ محمود نے مولانا فضل الرحمان سے راہیں جدا کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔اسلام آباد میں رہنما پیپلزپارٹی نیئر بخاری، فیصل کریم کنڈی ودیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی […]