اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب کے مختلف شہروں میں ماں اور 2 بیٹوں سمیت 8 افراد قتل

لاہور(پی پی آئی)پنجاب کے 4 مختلف شہروں میں خاتون اور اس کے 2 بیٹوں سمیت 8 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواح میں گھر سے ماں اور دو بیٹوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے قتل کیا اور فرار ہو گئے،پی پی آئی کے مطابق مقتولین کی شناخت 35 سالہ رفاقت، 42 سالہ لیاقت اور 72 سالہ اماں سرداراں بی بی کے ناموں سے ہوئی ہے، آئی جی  نے ڈی پی او پاکپتن کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا ہے نیز خوشاب کی تحصیل نوشہرہ میں دیرینہ دشمنی پر دو افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ادھر رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پربس ڈپو کے اندر سے 2 ڈرائیورز کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لاشوں کو شاپر میں پیک کر کے چھپایا گیا تھا، پولیس کے مطابق ڈپو سے ملنے والی لاشیں 4 روز پرانی ہیں، رینالہ خورد  میں نامعلوم شخص نے گولیاں مار کر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیااور فرار  ہو گیا۔