مکہ مکرمہ(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ضیا) کے صدر اور رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق ان دنوں سعودی عرب میں ہیں ادائیگی عمرہ اور زیارت روضہ رسولﷺ کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کے وفود نے ان سے ملاقات کی اور قومی اسمبلی کے انتخاب میں کامیابی پر مبارک باد دی،پی پی آئی کے مطابق اعجاز الحق نے اس موقع پر کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ملکی حالات پر پریشانی بجا ہے، اعجاز الحق نے کئی افطار عشائیوں میں شرکت اورمیڈیا سے گفتگو بھی کی۔۔