ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امریکا کیساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتے ہیں، وزیراعظم کا جوبائیڈن کے خط کا جواب

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ امریکا سے تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتے ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ عالمی امن و سلامتی اور خطے کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے حصول کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ دونوں ممالک توانائی، موسمیاتی تبدیلی، زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اہم اقدامات پر مل کر کام کررہے ہیں، دونوں ممالک کے مابین توانائی کے شعبے اور گرین الائنس اقدام میں تعاون خوش آئند ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ عالمی امن و سلامتی اور خطے کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے حصول کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔