پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شیخ رشید، زرتاج گْل سمیت 59 ملزمان کو 9 مئی مقدمات کے چالان کی نقول فراہم

راولپنڈی(پی پی آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گْل سمیت 59 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کردی ہیں، آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔ سانحہ 9 مئی سے متعلق 3 تھانوں (تھانہ ٹیکسلا، مورگاہ، کینٹ) کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے کی۔پی پی آئی کے مطابق شیخ رشید، سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی، کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر راجا اور زرتاج گل اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے تفتیشی افسران کو چالان کی نقول پیش کرنے کا حکم دیا اور مقدموں میں دہشت گردی کی دفعات پر بھی سوالات اٹھائے۔