سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کیویز کیخلاف ٹی20 سیریز: قومی سکواڈ کا اعلان آج ہوگا

کراچی(پی پی آئی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان منگل  9 اپریل کو ہوگا۔قومی سلیکشن کمیٹی نے سکواڈ کے حوالے سے کپتان بابراعظم سے مشاورت مکمل کر لی، نیوزی لینڈ کے خلاف قومی سکواڈ کے 18 رکنی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان 9 اپریل کو کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، شاداب خان اور افتخار احمد سکواڈ کا حصہ ہونگے، اعظم خان،شاہین شاہ آفریدی،نسیم شاہ اور زمان خان کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ابرار احمد اور اسامہ میر میں سے ایک کھلاڑی سکواڈ کا حصہ بنے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عثمان، عماد وسیم اور محمد عامر سکواڈ کا حصہ ہوں گے، عرفان نیازی یا عباس آفریدی کو بھی نیوزی لینڈ کے خلاف موقع دیا جانے کا امکان ہے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، وسیم جونیئر اور فخر زمان بھی سکواڈ میں شامل ہونگے جبکہ حارث رؤف انجری کے باعث سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔