نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پولیس فوری لیگی کارکن کے قاتلوں کو گرفتار کرے: عظمیٰ بخاری

لاہور(پی پی آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب پولیس فوری لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کرے۔اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری نے نارووال میں تحریک انصاف کے غنڈوں کے تشدد سے لیگی کارکن کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے غنڈوں نے حسب روایت اپنی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شکست کے خوف سے یہ باولے ہوگئے ہیں، پنجاب پولیس فوری لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کرے، ابھی پولنگ شروع ہوئے چند گھنٹے ہوئے ہیں فتنہ پارٹی نے رونا دھونا پہلے شروع کر دیا۔عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں کو بار بار جیت کا چسکا لگا تھا کیونکہ یہ ہمیشہ دھاندلی سے جیتے تھے، اب ان کو دھاندلی کے لئے سہولت کاری میسر نہیں اس لئے غنڈہ گردی اور قتل و غارت گری پر اتر آئے ہیں۔