آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف پر کام مکمل کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل رواں ماہ کے وسط تک بجٹ اہداف پر کام مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق نیا قرض پروگرام سائن کرنے کیلئے وزارت خزانہ نے متعلقہ وزارتوں کو اہداف مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، تمام اہم اہداف کا ڈھانچہ تیار کر کے آئی ایم ایف کیساتھ شیئر کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابقآئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اسٹریٹجی پیپر بھی کابینہ سے منظور کرا لیا جائے گا، ڈیٹ سروسنگ، ڈیفنس، ایف بی آر ٹارگٹ، اخراجات کے تخمینہ کے اہم اہداف بھی فائنل کیے جائیں گے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیراعظم آفس کی جانب سے بھی معاشی ٹیم کو بجٹ ورکنگ مکمل کرنے کا ٹارگٹ سونپ دیا گیا ہے، آئی ایم ایف مشن اہم اہداف کیلئے تجاویز سے وزارت خزانہ حکام کو آگاہ کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آئی سی سی رینکنگ،ون ڈے میں بابر کی بادشاہت، ٹی ٹوئنٹی میں رضوان کا تیسرا نمبر

Thu May 2 , 2024
دبئی/کراچی(پی پی آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تمام فارمیٹس کے بیٹر اور باؤلرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک درجہ ترقی حاصل کر لی جبکہ ون ڈے میں قومی ٹیم کے کپتان کی بادشاہت برقرار ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی کی بیٹنگ رینکنگ میں قومی کرکٹ […]