گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر

اسلام آباد(پی پی آئی)گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق گھریلو کنکشن کیلئے 15600 سے لیکر 18 ہزار روپے تک فیس مقرر کردی گئی،10مرلے تک کے گھر کیلئے 15600 روپے کا ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانا ہو گا، جبکہ دس مرلے سے زائد اراضی پر18ہزار ڈیمانڈ نوٹس کی مد میں ادا کرنا ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق ایل این جی کی بنیاد پر نیٹ ورکنگ کی حامل سوسائٹیز میں کنکشن دیئیجارہیہیں۔ قدرتی گیس اورکمپنی کے نیٹ ورک پر کنکشن لگانے کی پابندی برقرار رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

یو اے ای میں طوفانی بارشوں کے باعث پی آئی اے

Thu May 2 , 2024
دبئی/کراچی(پی پی آئی)پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں کے باعث فضائی آپریشن معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق  پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے متحدہ عرب امارات کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے سفری ہدایات جاری کر دیں۔ متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کے باعث دبئی اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن شدید متاثر ہیں۔  پی پی آئی […]