کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 تاجکستان، پاکستان دو طرفہ کاروباری حجم میں مزید اضافہ ہوگا: عبدالعلیم خان

دوشنبے (پی پی آئی) وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان سے دوشنبے تاجکستان کی اہم کاروباری شخصیات نے ملاقاتیں کیں۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ کاروباری سرگرمیوں اور تجارت کیلئے پاکستان سنٹرل ایشیا کی بڑی منڈی ثابت ہوسکتا ہے۔ عبدالعلیم خان سے ملاقات میں ٹیکسٹائل، فارماسوٹیکل، تعمیرات، آئی ٹی، بینکوں اور ائیر لائنز سے وابستہ دس بڑے بزنس گروپس نے شرکت کی۔ سرمایہ کاروں نے پاک تاجکستان بارڈر کے نزدیک امپورٹ،ایکسپورٹ کیلئے گڈز ٹرمینل کی تعمیرات میں دلچسپی ظاہر کی۔پی پی آئی کے مطابقعبدالعلیم خان نے بزنس ٹو بزنس سرگرمیوں کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ سنٹرل ایشیا کے تاجروں کیلئے پاکستان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ مستقبل قریب میں پاکستان کا پرائیویٹ سیکٹر دیگر ممالک سے تجارت کیلئے آگے آئے گا۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں اکنامک فری زون اور دیگر مراعات دیں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ تاجکستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ کاروباری حجم میں اضافہ ہوگا۔ تاجکستان کی کاروباری شخصیات کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں جلد مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔