کے پی سے منشیات کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

حسن ابدال(پی پی آئی)حسن ابدال،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کی کا میاب کارروائی،کے پی سے منشیات کی بھاری مقدار پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔مشکوک گاڑی کے خفیہ خانوں سے153.6کلو منشیات برآمد،پکڑی گئی منشیات میں 117.6کلو چرس اور 36کلو افیون شامل، دو ملزمان گرفتار۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے ابتدائی قانونی کاروائی کے بعد پکڑی گئی منشیات اور گرفتار ملزمان کو اینٹی نارکوٹیکس فورس کے حوالہ کردیا۔گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری،اہم انکشافات متوقع۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے اِسلام آباد پشاور موٹروے M-1پر چھچھ انٹر چینج کے قریب پشاور کی جانب سے آنے والی سفید رنگ کی ٹویوٹا کرولا کارنمبر LW-396 کو شک کی بنیاد پرچیک کیا تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے 153.6کلو منشیات برآمد ہوئی۔پکڑی جانے والی منشیات میں 117.6کلو چرس جبکہ36کلو افیون شامل ہے،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے کے پی سے پنجاب منشیات کی بھاری مقدارا سمگل کرنے والے دوملزمان کو گرفتار کرلیا۔ابتدائی قانونی کاروائی کے بعد نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے اِسلام آباد پشاور موٹروے M-1پر چھچھ انٹرچینج کے قریب سے پکڑی جانے والی 153.6کلو منشیات کی بھاری مقدار اور گرفتار ملزمان کومذید قانونی کاروائی اور تحقیقات کے لئے اینٹی نارکوٹیکس فورس اٹک کے حوالہ کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

احسن اقبال نے چین جانے والے  پاکستانی تاجروں کو رخصت کیا

Tue Jun 4 , 2024
 اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے   چین کے دورے پر روانہ ہونے والے 126 پاکستانی تاجروں کے وفد کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے رخصت کیا۔پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی تاجروں نے دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری تعاون بڑھانے کی کوششوں […]