جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور،غیر قانونی انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر پکڑا گیا

  لاہور (پی پی آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل آفس لاہور نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن II، لاہورمیں غیر قانونی انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر (آئی ایس پی) پر کامیاب چھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران آپریشنل انٹرنیٹ سیٹ اپ پایا گیا جو مجاذ  لائسنس کے بغیر ہی چلایا جا رہا تھا۔ اس موقع پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا اور متعلقہ آلات بشمول5 او ایل ٹیز (OLTs) اور  2 او این ٹیز (ONTs)  قبضے میں لے لئے گئے، ایف آئی اے کی جانب سے  قانون کے مطابق مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف کامیاب کوششیں پی ٹی اے کے عزم، مسلسل نگرانی اور غیر قانونی انٹرنیٹ سروسز کی روک تھام کے لئے جاری اقدامات کا نتیجہ ہے،یہ اقدامات ٹیکس چوری اور ریونیو کی غلط رپورٹنگ کی روک تھام کے لیے اہم ہیں تاکہ قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان میں کمی کی جا سکے۔پی ٹی اے کی جانب سے عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ صرف پی ٹی اے کے لائسنس یافتہ آپریٹروں سے ہی ٹیلی کام خدمات کا حصول ممکن بنائیں تاکہ سروس میں آنے والے اچانک خلل سے بچا جا سکے۔