پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور، فری وائی فائی سروس کے دائرہ کار میں توسیع

لاہور(پی پی آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور فری وائی فائی سروس کے دائرہ کار میں توسیع کر دی گئی۔پنجاب سیف سٹی اٹھارٹی نے سی ایم مریم نواز فری وائی فائی کو 100پوائنٹس سے بڑھا کر 200پر ایکٹو کر دیا۔ اس طرح، لاہور کے مزید 100پوائنٹس پر سی ایم مریم نواز فری وائی فائی سروسز شروع ہوگئی۔ مانگا منڈی، ملتان روڈ، بند روڈ، چوہنگ، شاہ پور کانجراں، سندر، ویلنشیا، مراکہ و دیگر علاقوں میں فری وائی فائی شروع کی گئی ہے۔وزیراعلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پنجاب ویژن کے تحت شہریوں کے لیے ایمرجنسی فری وائی فائی سروس مہیا کی جارہی ہے،ایمرجنسی میں سی ایم مریم نواز فری وائی فائی کے ذریعے پولیس اور اہلخانہ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے جبکہ ویمن سیفٹی ایپ، پنجاب پولیس ایپ اور واٹس ایپ استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔سروس کے ذریعے مختلف ایپلیکشن کو ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے جبکہ ٹیکسی رائیڈ بک کرانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ سی ایم مریم نواز فری وائی فائی سروس فیس بک، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور دیگر انٹرٹینمنٹ ایپس کے لیے نہیں ہے، لاہور میں ہر فری وائی فائی ڈیوائس کی رینج متعلقہ پوائنٹ سے 300 فٹ تک ہے۔