مظفرآباد(پی پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ نے بھارتی فوجی قبضے کے خاتمے اور حصول حق خودارادیت تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے دیگر حریت رہنماؤں کے ہمراہ مظفرآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت جموں وکشمیر پر فوجی قبضے کو دوم بخشنے کیلئے کشمیری عوام کے خلاف بدترین جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے کشمیری قیادت کو بدترین انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو تختہ دار پر چڑھا کر کشمیری عوام کے حوصلوں کو توڑنے کی ناکام کوشش کی۔مودی حکومت نے کشمیری آزادی پسند رہنماؤں کو حق خودارادیت کے بنیادی موقف سے ہٹانے کیلئے جیلوں میں بند کردیا۔
Latest from Blog
بارہمولہ(پی پی آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بارہمولہ
جموں (پی پی آئی)مودی حکومت کی طرف سے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و
کراچی ((پی پی آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ شفافیت
کراچی ((پی پی آئی) پیپلز پارٹی کے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بلدیاتی مسائل کے
کراچی ((پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری
مظفر آباد(پی پی آئی)آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے آج مظفر آباد میں ہونے والے
اسلام آباد(پی پی آئی) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام
کراچی(پی پی آئی) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاؤس میں
ٓٓٓٓٓانئی دہلی(پی پی آئی) بھارتی ریاست گجرات میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک23سالہ مسلمان نوجوان سلمان ووہرا
ٓٓٓٓٓاسلام آباد(پی پی آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی تحلیل