پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اوورسیز کشمیری آزادکشمیر میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں، صدر سلطان محمود

کراچی(پی پی آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے اس نازک اور اہم موڑ پر دنیا بھر میں مقیم کشمیری متحد و متحرک ہو جائیں تاکہ مودی کے مکروہ عزائم کا مل کرمنہ توڑ جواب دیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں امریکہ، برطانیہ، یورپ، ہانگ کانگ، چین اور دنیا بھر سے آئے ہوئے اوورسیز کشمیریوں کے نمائندوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کیونکہ مودی مقبوضہ کشمیر میں جعلی انتخابات کا ڈھونگ رچا کر دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے ہٹانا چاہتا ہے۔ لہذا اس سلسلے میں ہمیں بیرون ممالک سے بھرپور انداز میں آواز بلند کرکے عالمی ضمیر کو جھنجوڑنا ہو گا اس کے لئے عنقریب لندن، پیرس یا برسلز میں ایک بڑی کانفرنس کا انعقاد کرکے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بڑے پیمانے پربھرپور انداز میں آواز اٹھائی جائے گی۔ برطانیہ میں کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے 4جولائی کو برطانیہ میں ہونے والے انتخابات میں جہاں پاکستانی اور کشمیری نژاد امیدواران کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں وہاں پر ایسے امیدواروں کو ووٹ دیں جو کہ مسئلہ کشمیر پر ہمارے موقف کی تائید کرتے ہوں تاکہ برطانوی پارلیمنٹ، ہاؤس آ ف کامنزمیں قائم آل پارٹیز کشمیرکمیٹی کے ممبران کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکے اور ہم برطانوی پارلیمنٹ سے مزید موثر انداز میں مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کر سکیں۔ اسی طرح اوورسیز کشمیری آزادکشمیر میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں تاکہ ہم مودی کا اقتصادی طور پر بھی مقابلہ کر سکیں۔اس سلسلے میں اوورسیز کشمیری آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے لئے آگے بڑھیں حکومت آزادکشمیر انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کرے گی۔ ہم کشمیریوں کی ہمیشہ خواہش ہوتی ہے کہ پاکستان مضبوط و مستحکم ہو کیونکہ ایک مضبوط و مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے۔