ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی پولیو کاؤنٹرز کے قیام کا فیصلہ

 لاہور(پی پی آئی)پنجاب کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی پولیو کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کے اجلاس میں پولیو اور دیگر بیماریوں کے تدارک کیلئے روٹین امیونائزیشن 95 فیصد تک لیکر جانے کا ہدف مقرر کیا گیا جبکہ صوبے کے تمام 14 داخلی اور خارجی پوائنٹس پر پولیو کاؤنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع  کہا گیا کہ ہر ضلع میں انسداد پولیوکیلئے مختلف میکانزم وضع کئے جائیں گے۔صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے پنجاب میں ہیلتھ ایمرجنسی بھی نافذ کرنا پڑی تو کریں گے، نقل پذیر آبادی وائرس کے پھیلاؤ کا بڑا ذریعہ ہے، پنجاب کی حدود میں داخل ہونے والے تمام بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس موقع پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے انسداد پولیو مہم میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عملے کیخلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی۔