شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بینائی بچانے میں مددگار آئی ڈراپس سمیت دیگر ادویات کی شدید قلت

کراچی(پی پی آئی)پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت دیگر شہروں میں بینائی بچانے میں مددگار آئی ڈراپس (آنکھوں کے قطروں) سمیت دیگر ادویات کی شدید قلت کی شکایات سامنے آئی ہیں۔کراچی میں گلوکوما (Glaucoma)جسے عام طور پر کالا موتیا یا کالا پانی بھی کہا جاتا ہے، اس کے قطرے نایاب ہوچکے ہیں۔ گلوکوما کے آئی ڈراپس کی عدم دستیابی سے ایسے مریض مشکلات کا شکار ہیں۔دوسری جانب ملک بھر میں اینٹی الرجی ادویات سمیت دیگر بیماریوں کی اہم ادویات بھی کمیاب ہونے کی خبریں ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ برس پیناڈول کی گولیاں کئی ماہ تک مارکیٹ سے غائب رہی تھیں، جس کے بعد انہیں مہنگا کرکے فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔